عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کی جائے، پی ٹی آئی رہنما کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کی جائے، پی ٹی آئی رہنما کی درخواست
عامر لیاقت کی پارٹی رکنیت ختم کی جائے، پی ٹی آئی رہنما کی درخواست

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر ورکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی متنازع ویڈیوز پر پارٹی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کو خط میں راجہ اظہر نے عامر لیاقت کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے کئی ویڈیوز میں بانی ایم کیو ایم سے یکجہتی ظاہر کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عامر لیاقت نامناسب حرکات اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں۔

راجہ اظہر نے عامر لیاقت کی پارٹی ممبرشپ ختم کرنے کی درخواست بھی کی ہے، پارٹی قیادت اب عامر لیاقت سے سختی سے نمٹیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لوٹ مار کا بازار گرم،غیر ملکی شہری لٹ گیا

خیال رہے کہ عامر لیاقت تیسری شادی کے بعد سے خبروں کی زد میں ہیں، اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ اکثراوقات عامر لیاقت کے ہمراہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

Related Posts