یہ ملک ہے مرادسعید نہیں جو الٹ ہو جائے،عامر لیاقت کا پھرعمران خان پر طنز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Aamir Liaquat once again takes dig at PM Imran Khan

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک ہے مرادسعید نہیں جو الٹ ہو جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منفرد نہیں صحیح ٹویٹ کئے، میں اپوزیشن کے ساتھ ہوں۔ میں فوج کےساتھ ہوں ، یہ ملک ہے مرادسعید نہیں جو الٹ ہو جائے۔

 

اس سے قبل گزشتہ روز عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی بہتر ہے استعفیٰ دیجیے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیجیے، کارٹنی والش جیسے انسان بنیے، ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی بہتر ہے استعفیٰ دیجیے اور باعزت طریقے سے رخصت ہوجائیں۔

مزید پڑھیں:عامر لیاقت نے اب عمران خان کے کونسے راز کھولنے کی دھمکی دیدی ؟

مزید برآں عامر لیاقت نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کی خود ساختہ سازش ناکام، اسمبلی کی تحلیل غیر آئینی تھی وزیراعظم نے تمام اقدامات غیر قانونی اور غیرآئینی قرار دے دیا، ہماری قومی اسمبلی بانچ رکنی لارجر بینچ نے بحال کر دی اور عمران خان کی تمام حرکتیں غیر قانونی قرار دے دیے، نظریہ ضرورت دفن کردیا۔

Related Posts