سرفراز کو بے عزت کرنا تھا تو لے کر کیوں گئے؟ عامر لیاقت نے نئی بحث چھیڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز کو بے عزت کرنا تھا تو لے کر کیوں گئے؟ عامر لیاقت نے نئی بحث چھیڑ دی
سرفراز کو بے عزت کرنا تھا تو لے کر کیوں گئے؟ عامر لیاقت نے نئی بحث چھیڑ دی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے یہ سوال کرتے ہوئے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بے عزت کرنا تھا تو ساتھ لے کر کیوں گئے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو بے عزت کرنا تھا تو ساتھ لے کر کیوں گئے اورکسی ایک سابق کپتان کا نام بتائیے جس نے کپتانی چھن جانے کے بعد کھیل کا سامان ساتھی کھلاڑیوں کو پہنچانے کا کام انجام دیا ہو؟

تحریکِ انصاف کے رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سابق کپتان سرفراز احمد اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ برائے مہربانی میرے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بھارتی مثال نہ دیجئے گا کیونکہ ہمیں بھارت اور اس کی مثالیں پسند نہیں ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد نے کھیل کے دوران اپنی جھلک دکھا کر مداحوں کے دل جیت لیے جس پر عوام کے مختلف تبصرے جاری رہے، سوشل میڈیا صارفین نے ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک میچ کے دوران ویٹر کی صورت میں حاضر ہوئے اور پچ پر موجود کھلاڑی کیلئے خدمات سرانجام دے کر واپس پویلین لوٹ گئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے گزشتہ روز تبصروں کا ڈھیر لگا دیا۔

  مزید پڑھیں: سرفراز احمد کی کھیل کے دوران انٹری، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا 

Related Posts