ناراض ایم این اے عامر لیاقت کو منانے کی کوشش ناکام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناراض ایم این اے عامر لیاقت کو منانے کی کوشش ناکام
ناراض ایم این اے عامر لیاقت کو منانے کی کوشش ناکام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ کروں گا، نیوٹرل کا لفظ عمران خان نے متعارف کروایا تھا، میں اس وقت نیوٹرل ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ کریں گے،گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تحریک انصاف کے ناراض ایم این اے عامر لیاقت کو منانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹرل کا لفظ عمران خان نے متعارف کروایا تھا۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں اس وقت نیوٹرل ہوں، لیکن جب وقت آئے گا تو یہ نیوٹرل دیکھے گا کہ حق اور سچ کہاں ہے اور وہاں جاکر ساتھ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مکمل، آج جواب آنا ہے، شوکت ترین

خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل عامر لیاقت کو منانے اُن کے گھر پہنچے جہاں دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔ ملاقات کے بعد گورنر سندھ نے کہا وہ چائے پینے آئے تھے کسی روٹھے کو منانے نہیں آئے تھے۔

مزید برآں گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی صرف پاکستانی قوم کو غیرت مند بنانے کی ہے۔

اس موقع پر عامر لیاقت نے کہاکہ انھوں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔بعد ازاں عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تحریک انصاف کی جانب سے انہیں یاد کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

Related Posts