عامر لیاقت حسین استعفیٰ بھول کر حلقے کی خدمت کیلئے نکل گئے، وعدہ پورا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی زندگی پر ایک نظر
مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی زندگی پر ایک نظر

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین استعفیٰ بھلا کر عوام کی خدمت کیلئے نکل گئے ہیں اور حلقے سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ  آج میں اپنے حلقے کی مسیحی برادری کے سامنے سرخرو ہوگیا ہوں۔

پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہم نے یوسی 13 جہانگیر ایسٹ میں 960 رننگ فٹ کی پانی کی لائن ڈلوا دی ہے جہاں گزشتہ 30 سال سے پانی نہیں آرہا تھا۔

رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے حلقے کے عوام کی خدمت کا وعدہ کیا تھا، مجھے جو کچھ میسر ہے، اس کے اندر رہتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  تحریکِ انصاف کے  رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنے بے بس رکنِ قومی اسمبلی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

 ٹوئٹر پر 4 روز قبل اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

Related Posts