مولانا عادل کی شہادت، وزیرِ مذہبی امور کراچی آئیں، عامر لیاقت نے نئی بحث چھیڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا عادل کی شہادت، وزیرِ مذہبی امور کراچی آئیں، عامر لیاقت نے نئی بحث چھیڑ دی
مولانا عادل کی شہادت، وزیرِ مذہبی امور کراچی آئیں، عامر لیاقت نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے مولانا عادل خان کی شہادت پر نئی بحث چھیڑتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ مذہبی امور کو کراچی آنا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیرِ مذہبی امور کہیں تو نظر آئیں۔ مولانا عادل خان کی شہادت پر انہیں چاہئے کہ کراچی آئیں۔

پیغام میں تحریکِ انصاف رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کراچی میں فسادات کرانے والے سرگرم ہیں۔وزیرِ مذہبی امور شہرِ قائد آ کر علمائے کرام کے اجلاس منعقد کریں۔ اتحاد کی اپیل کریں۔ کچھ تو کریں۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں تو حکومت میں نہیں لیکن جو حکومت میں ہیں، کیا وہ واقعی حکومت میں ہیں؟

یاد رہے کہ اِس سے قبل  مولانا عادل خان پر قاتلانہ حملے کی ابتدائی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

 جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کو ڈرائیور سمیت گزشتہ شب گولیاں برسا کر قتل کیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کے بعد ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا عادل پر حملے کی رپورٹ پیش، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

Related Posts