رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے ملازم نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ فوری طور پر عامر لیاقت کے انتقال کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:

عامر لیاقت نے اپنی سابقہ بیویوں کو کیا پیغام دیا؟ جانئے

میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عامر لیاقت حسین کو طبیعت کی خرابی کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ عامر لیاقت حسین اپنے گھر میں ہی مردہ پائے گئے تھے۔ 

حال ہی میں ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ سے ان کی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ بعد ازاں عامر لیاقت نے اہلیہ کو معاف کردیا۔

قبل ازیں عامر لیاقت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان مفاہمت سے متعلق ملک ریاض کی آڈیو لیک ہونے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

معروف ٹی وی میزبان نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  انہیں اپنا گھر توڑنے والا بھی قرار دے دیا، تاہم سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان کی تنقید کا کوئی جواب نہیں آیا۔

Related Posts