آئی ایم مریم نواز ٹرینڈ کے تحت ٹویٹس جاری، عامر لیاقت حسین خاموش نہ رہ سکے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم مریم نواز ٹرینڈ کے تحت ٹویٹس جاری، عامر لیاقت حسین خاموش نہ رہ سکے
آئی ایم مریم نواز ٹرینڈ کے تحت ٹویٹس جاری، عامر لیاقت حسین خاموش نہ رہ سکے

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سوشل میڈیا ونگ  ٹوئٹر پر متحرک نظر آتا ہے جس نے آئی ایم مریم نواز کا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے جس کے تحت ہزاروں پیغامات بھیجے جا چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی خاموش نہ رہ سکے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں یہ کیسے کہوں کہ میں مریم نواز ہوں؟ لوہار شریف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس مسلسل آئی ایم مریم نواز کہتے جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے یہ بات ایک اور ٹرینڈ سے مقابلے میں کہی۔

پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں بھی کشمیری ہوں کے نام سے جو سوشل میڈیا ٹرینڈ سیٹ کیا گیا تھا، ن لیگی اُس کے مقابلے میں خود کو مریم نواز قرار دے رہے ہیں لیکن جب ہم غور کرتے ہیں تو ان کی جنس اِس بات سے خطرے میں پڑتی دکھائی دیتی ہے۔ 

ٹوئٹر پر آئی ایم مریم نواز آج کے ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہے جس کے تحت ن لیگی کارکنان اور عوام الناس اب تک 23 ہزار 400 سے زائد  پیغامات ارسال کرچکے ہیں جن میں مریم نواز کی تعریف، عوامی تنقید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی نکتہ چینی سمیت سب کچھ شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے سرفراز احمد پر بحث چھیڑ دی

Related Posts