سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال پر مذاق اڑانا عامر لیاقت کو مہنگا پڑ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال پر مذاق اڑانا پر عامر لیاقت کو مہنگا پڑ گیا
سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال پر مذاق اڑانا پر عامر لیاقت کو مہنگا پڑ گیا

کراچی: ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت کو عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال پرمذاق کرنے پر تنقید کا سامنا،عامر لیاقت نے اپنے ٹی وی شو میں پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی کو مدعو کیا۔اس کی دعوت پر عدنا ن صدیقی ان کے شو کا حصہ بنے۔

عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے کہا کہ آپ کی وجہ سے دو انسان بچ گئے، ایک رانی مکھرجی اور دوسری بپاشا باسو، اس لئے کیونکہ آپ نے فلم موم میں کام کیا تو سری دیوی کا انتقال ہوگیا، پھر آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا تو ان کا بھی انتقال ہوگیا‘۔

عامر لیاقت نے کہا کہ آپ کو مردانی 2 میں کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن آپ نے انکار کردیا اور جسم 2 میں بھی آپ نے آفر ہونے کے باوجود اس میں کام سے منع کردیا، ان دونوں اداکاراؤں کی زندگی آپ کی بدولت ہے‘ کیونکہ آپ جس کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں ان کا انتقال ہوجاتا ہے۔

تاہم عدنان صدیقی نے کہا کہ مجھے سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال کا بیحد افسوس ہے۔انہوں نے عامر لیاقت کو کہا کہ یہ بات آپ کیلئے مذاق ہوگی البتہ میں ایسا نہیں سوچتا اور عرفان خان اور سری دیوی دونوں ہی ان کے بہت قریبی دوست تھے۔

بعدازاں اس پروگرام کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جب وائرل ہوئی تو شائقین نے عامر لیاقت کو ان کے اس متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک شخص نے لکھا کہ ان سب افراد کو شرم آنی چاہیے جو بار بار عامر لیاقت جیسے شخص کو اپنے شوز میں میزبانی کی حیثیت سے کام دیتے ہیں۔

ایک اور شخص نے لکھا کہ عامر لیاقت ذہنی مریض ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا آج تک ایسا کوئی سمجھدار شخص نہیں ملا جو عامر لیاقت کو پسند کرتا ہو۔فیضان نجیب نے سوال کیا کہ’آخر عامر لیاقت جیسے لوگوں کو ٹی وی پر آنے کی اجازت دی ہی کیوں جاتی ہے؟‘۔

ٹوئٹر صارف عمبرین نے لکھا کہ عدنان صدیقی کو عامر لیاقت کے شو کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا،ساتھ ہی انہوں نے پیمرا سے عامر لیاقت کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’میں بیان نہیں کرسکتا کہ اس وقت میں کیسا محسوس کررہا ہوں لیکن میں اپنے دل کی بات ضرور بتاؤں گا، گزشتہ روز مجھے لائیو چیٹ شو جیوے پاکستان میں مدعو کیا گیا جہاں بدقسمتی سے ایک نامناسب واقعہ پیش آیا‘۔

Related Posts