حکومت کا ساتھ چھوڑنے والے عامر لیاقت کو دانیہ شاہ نے بھی چھوڑ دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے ساتھ نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے ساتھ نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین اور اہلیہ دانیہ شاہ کے مابین علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کا ساتھ چھوڑنے والے عامر لیاقت کو دانیہ شاہ نے بھی چھوڑدیا۔

معروف سیاستدان اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ سے حال ہی میں تیسری شادی کی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر بھی کی۔ عامر لیاقت کے پیغام پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:

سائبر کرائم یونٹ کو ثنا جاوید کی کردارکشی سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا

سوشل میڈیا پیغام میں عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی ہے جن کی عمر 18 سال ہے اور وہ نجیب الطرفین یعنی ماں اور باپ دونوں کی طرف سے سید ہیں۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے۔

رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ دانیہ شاہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھتی ہیں، سرائیکی بولتی ہیں، خوبصورت، سادہ مزاج اور مجھے عزیز ہیں۔ میں اپنے تمام خیر خواہوں سے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔ میں نے غلطی کی اور اب اس سے نکل آیا ہوں۔

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ توبہ نے ان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 14 ماہ کی مسلسل علیحدگی کے بعد یہ ثابت ہوگیا کہ رجوع کی کوئی صورت باقی نہیں رہی۔ اس لیے مجھے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑ گیا ہے۔

تاہم آج کل عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا ہے جس سے سوشل میڈیا صارفین الجھن کا شکار ہوگئے کہ کیا عامر لیاقت حسین نے صرف 2 ماہ ساتھ رہنے کے بعد دانیہ شاہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے؟

دوسری جانب سیدہ دانیہ شاہ نے اپنے شریکِ حیات عامر لیاقت حسین کے ہمراہ تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔ پہلے انہوں نے عامر لیاقت کو ان فالو کیا لیکن پھر فالو کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ تاحال علیحدگی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ 

Related Posts