ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی 56ویں سالگرہ کے اگلے ہی دن ایک پوسٹ میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے سب سے پہلے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’’میری سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرنے اور محبتوں کا شکریہ‘‘۔ اور ساتھ ہی مذکورہ پیغام بھی لکھا ہے۔
— Aamir Khan (@aamir_khan) March 15, 2021
بولی وڈ اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے سے متعلق اپنی پوسٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ، فیس بک اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔
عامر خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘میری سالگرہ پر اتنی محبت اور گرمجوشی کا اظہار کرنے پر آپ سب کا شکریہ’۔
مسٹر پرفیکشنسٹ نے کہا کہ دوسری خبر یہ ہے کہ ‘یہ سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے’۔
انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتا ہوں بہرحال میں نے دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عامر خان نے مزید کہا کہ ہم رابطہ رکھیں گے جیسے ہم پہلے رکھتے تھے۔
تاہم انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کے پروڈکشن ہاؤس، عامر خان پروڈکشنز کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو فالو کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : میشاء شفیع نے اپنے متعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا