کراچی: متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے مر کز بہا در آبا د پر ایک پر ہجو م پر یس کا نفر نس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ اگر کے الیکٹر ک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اسلام آبا د میں پارلیمنٹ ہا ؤس کے سامنے ہما رے اراکین قومی وصوبا ئی اسمبلی وسینیٹ احتجاج کر ینگے ۔
عامر خان نے کہا کہ ہم نے متعدد با ر کے الیکٹر ک کی انتظا میہ سے ملا قاتیں کیں جو بے نتیجہ رہیں بالکل اسی طر ح وفا قی حکو مت وزیر اعظم پاکستان وفا قی وزیر تو انا ئی عمر ایو ب سے بھی مطا لبات کر تی رہی لیکن اسکا بھی کو ئی حل نہ نکل سکا شدید گر می حبس اور کوروناکے با عث عوام کی زند گی پہلے ہی اجیرن ہو چکی ہے ۔اس پر کے الیکٹر ک گھنٹو ں گھنٹو ں مختلف حیلے بہانو ں سے بجلی بند رکھ رہی ہے جو صورتحا ل کو بہت زیا دہ خراب کررہی ہے ۔
ان خیالا ت کا اظہا ر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ڈپٹی کنوینر کنو ر نو ید جمیل،مئیر کر اچی وسیم اختر،وفا قی وزیر سید امین الحق،اراکین رابطہ کمیٹی فیصل سبز واری،خو اجہ اظہا ر الحسن،عبد الو سیم، زاہد منصوری،خالد سلطان کے ہمر اہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا۔
سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ایسے علا قے جو 100فیصد بجلی کے بل اداکر رہے ہیں وہ بھی گھنٹو ں گھنٹو ں غیراعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دیگر علا قے جس میں لیا قت آبا د،نیو کراچی، نا رتھ کر اچی، لا نڈھی کو رنگی اور اورنگی ٹا ؤن کا برا حال ہے ۔
عامر خان نے مز ید کہا کہ بجلی کے نر خو ں میں 2روپے 85پیسے کا اضا فہ کیا گیا ہے جو عوام پر ظلم ہے جبکہ کے الیکٹر ک کو نیشنل گر ڈ سے 650میگا واٹ بجلی ملتی تھی جو ایم کیو ایم کی کاوشوں سے تقر یبا 800میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو اضافی بجلی کی فراہمی کا بھی عوام کو اس کا فا ئد ہ نہ پہنچ سکا اور وہ طو یل لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں ،پید اوار ی صلا حیت بڑ ھا نے کیلئے کے الیکٹر ک کو 140ایم ایم سی ایف ڈی گیس فر اہم کی جا تی تھی جسے ایم کیو ایم نے اپنی کو ششوں سے 276ایم ایم سی ایف ڈی تک کا اضا فہ کر وادیا لیکن اس کے با وجو د کے الیکٹر ک کی نہ تو پید اواری صلا حیت میں اضا فہ ہو ا اور نہ ہی بجلی کی تر سیل میں بنیا دی طو ر پر کے الیکٹر ک کی یہ نا اہلی ہے نہ تو وہ تمام تر سہولیا ت ملنے کے با وجود اپنی پید اواری صلا حیت بڑھا سکی نہ ہی تر سیل کے نظام کو اس کے ساتھ ساتھ کر اچی کے عوام کو بھاری بلو ں کا سامنا ہے جس سے عوام کی مشکلا ت میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے ۔
عامر خان نے مز ید کہا کہ اب اگر کے الیکٹر ک نے عوام کو سہو لیا ت فر اہم نہ کی تو ہما رے پا س احتجاج کے سوا کو ئی راستہ نہیں بچے گا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک آفس کے باہر دوسرے روز بھی دھرنا