معروف اداکارآغا علی اوراداکارہ حریم فاروق جلد ہی عید کی ایک ٹیلی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
آغا علی اور حریم فاروق دونوں نے اپنی عید کی ٹیلی فلم کی شوٹنگ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں ،دونوں پہلی بار کسی ٹیلی فلم میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔ ’ہم اور غم‘ کے نام سے بننے والی اس ٹیلی فلم کی ہدایات کاشف سلیم نے دی ہیں۔یہ ٹیلی فلم آری ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔
آغا علی نے تصویر پرکیپشن دیا ہے کہ حریم فاروق بہترین گرل کو اسٹار ہیں جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا ہے۔
دوسری جانب معروف اداکارہ علیزے شاہ جلد ہی اداکارشہزاد شیخ کے ساتھ عید پرایک ٹیلی فلم میں نظر آئیں گی۔
ٹیلی فلم کا نام چاند رات اور چاندنی ہے۔ ٹیلی فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جو اپنی محبت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
شہزاد شیخ نے حال ہی میں ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس ٹیلی فلم کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور اس کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جو اپنی محبوبہ کی شادی سے روکنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور اسے ہمیشہ کے لیے اپنے ساتھ رکھنے کے لیے اسے اغوا کر لیتا ہے۔
مزید پڑھیں:گلوکار سلمان احمد بہت جلد اپنے بیٹوں کے ہمراہ میوزک البم ریلیز کرینگے