چلتی گاڑی میں نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
فوٹو دی نیشنل

پشاور میں ایک نوجوان لڑکے نے چلتے رکشے میں لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کر لی۔

پشاور پولیس کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کے دن تھانہ شرقی کی حدود میں واقع امن چوک کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ رکشے میں سوار گل بدین نامی لڑکے اور زر امین نامی لڑکی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر لڑکے نے فائرنگ کر دی۔

لڑکے گل بدین نے لڑکی پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ دونوں افراد کا تعلق چترال سے بتایا جا رہا ہے۔

موقر اردو نیوز کے مطابق لڑکے کی چچا زاد بہن نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے گل بدین لڑکی کا رشتہ مانگ رہا تھا مگر لڑکی کے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

قریبی رشتہ داروں کے مطابق لڑکی پشاور میں ٹیکنیشن کا ڈپلوما کر رہی تھی۔ رکشہ ڈرائیور نے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ڈی ایس پی کینٹ امجد خان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے۔

Related Posts