آشنا سے شادی کیلئے شوہر اور تین بچوں کو قتل کرنے والی خاتون کو سزائے موت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چھبیس سالہ خاتون کے اپنے ہم عمر مرد ڈرائیور سے تعلقات تھے۔

مصر کی ایک فوجداری عدالت نے 26 سالہ خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کوتین بچوں اور خاتون کے شوہرکوزہر دے کرہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔

جنوبی قاہرہ کی قنا گورنری کے علاقے نجع حمادی کی فوجی عدالت نے خاتون اور اس کے عاشق کو سزائے موت سنائی۔

یہ واقعہ چند ماہ قبل اس وقت پیش آیا جب سنٹرل ہسپتال نے فارش آؤٹ سنٹر کو اطلاع دی کہ اسے سنٹر کا رہائشی 32 سالہ شخص کومہ میں پڑا ہے اور اس کے تین بچے زہریلا جوس پینے کے بعد ہلاک ہو گئے۔ یہ تینوں بچے ابتدائی طبی امداد کے دوران ہی دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت کا ایک اور دعویدار نکل آیا، فضل الرحمان کا بڑا دعویٰ

 تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کی بیوی اور بچوں کی ماں جو ایک گھریلو خاتون ہیں، کے ایک 26 سالہ ڈرائیور کے ساتھ رومانی تعلقات تھے۔ اس خاتون نےاپنے شوہرسے جان چھڑا کراس ڈرائیور کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے اپنے بچوں کو زہر دے کر ہلاک کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملزمان نےعدالت میں غیر قانونی تعلقات کا اعتراف کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ شوہر اور بچوں سے جان چھڑانے پر رضامند ہوگئی تھی۔ چنانچہ عاشق ایک زہریلا مادہ لایا اور اسے 4 جوس کے ڈبوں میں ڈال کر بیوی کودیا تاکہ اسے بچوں اور شوہر کو پلا کرموت کی نیند سلا دیا جائے۔ خاتون نے منصوبہ بنایا کہ اس طرح شوہر کے خاندان کو یہ کہہ کرگمراہ کیا جاسکے گا کہ ان کی موت خراب جوس پینے سے ہوئی ہے۔

اس وقت پبلک پراسیکیوشن نے ملزمان کو حراست میں لے کر فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

Related Posts