اوکلوہاما ‘کتے نے فائرنگ کر دی، خاتون کو گولی لگ گئی، پولیس حیران

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیویارک : امریکا سے ایک ایسی منفرد خبر سامنے آئی ہے جس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا ہے۔عام طور پر دنیا بھر سے ایسی خبریں سامنے آتی ہیں کہ انسان جانوروں کو گولیاں مارتے ہیں لیکن بعض مرتبہ ایسی خبریں بھی سامنے آتی ہیں کہ جانوروں نے انسانوں کو کچل کر مار ڈالا لیکن اب امریکا سے ایک ایسی منفرد خبر سامنے آئی ہے جس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا ہے۔

امریکی ریاست اوکلوہاما میں ایک کتے نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کتے کی جانب سے فائرنگ کرنے اور خاتون کو گولی لگ جانے کی بات پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو ابتدائی طور پر یقین نہیں آیا۔

کتے نے خاتون کو اس وقت فائرنگ کرکے زخمی کیا جب متاثرہ خاتون ساتھی مرد کیساتھ ٹرین سٹیشن پہنچیں اور اپنی کار سے اتر کر ٹرین کا انتظار کرنے لگیں۔ جس خاتون کو کتے نے فائرنگ کرکے زخمی کیا، دراصل وہ خاتون ہی اپنے ساتھ ہتھیار لائی تھی جسے کتے نے چلا کر خاتون کو زخمی کیا۔

کتے نے کار میں رکھے 22 بور کے ہتھیار کو چلایا، جس سے تین گولیاں فائر ہوئیں اور ایک گولی خاتون کو ٹانگ میں لگی۔واقعہ پیش آنے کے بعد خاتون نے ریسکیو اہلکاروں کو مطلع کیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا تو انہیں یقین آیا کہ خاتون کو کتے نے ہی فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

Related Posts