ایک خاتون نے ایک شخص کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ اس کے ساتھ سیکس کر رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے بریلی شہر میں پیش آیا، جہاں 32 سالہ خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ مقتول اقبال اسے بلیک میل کر رہا تھا اور وہ مسلسل اس کا شکار بن رہی تھی۔ خاتون کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ اقبال زری کا کام کرتا تھا اور اسی دوران ان دونوں کی ملاقات ہوئی۔ وہ اکثر فون پر بات کرتے تھے اور پھر ایک دن اقبال نے خاتون کو اپنے گھر آنے کو کہا۔
خاتون کے مطابق اقبال نے زبردستی اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور جب اس نے اپنے شوہر کو بتانے کی دھمکی دی تو اقبال نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اقبال نے اس کی فون کالز ریکارڈ کر رکھی تھیں اور دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے بات نہ مانی تو وہ اس کا گھر برباد کر دے گا۔ میرے چھوٹے بچے ہیں، میں مجبور تھی، لیکن میں اب مزید برداشت نہیں کر سکتی تھی۔
واقعے کی رات اقبال نے اپنی بیوی کو اس کے والدین کے گھر چھوڑا اور واپسی پر خاتون سے بات کی۔ خاتون نے اقبال کو بتایا کہ وہ اس سے ملنا چاہتی ہے۔ اقبال نے خاتون کو دو نیند کی گولیاں دیں تاکہ وہ اپنے شوہر کو بے ہوش کر سکے۔ خاتون نے چائے میں گولیاں ملا کر اپنے شوہر کو پلائیں جس کے بعد وہ سو گیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق رات تقریباً 11:40 پر خاتون اقبال کے گھر گئی۔ وہاں اقبال نے ایک بار پھر اس کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی کوشش کی لیکن اس بار خاتون نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ مزید ظلم برداشت نہیں کرے گی۔
خاتون نے پہلے اقبال کا ہاتھ پکڑ کر اسے قابو میں کیا، پھر اس کے سینے پر بیٹھ گئی اور ایک ہاتھ سے اس کا منہ بند کر دیا جبکہ دوسرے ہاتھ سے اسے گلا دبا کر مار ڈالا۔ جب اسے یقین ہو گیا کہ اقبال مر چکا ہے، تو اس نے اس کی لاش کو گھسیٹ کر سیڑھیوں کے قریب چھوڑ دیا اور واپس اپنے گھر چلی گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اقبال کی بلیک میلنگ سے اتنی تنگ آ چکی تھی کہ یا تو وہ خودکشی کر لیتی یا پھر اقبال کو ختم کر دیتی۔ مجھے اپنے خاندان کو بچانا تھا، میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا۔