قاہرہ: مصری حکام نے ایک بھکارن کو گرفتار کیا ہے جو مرض کا ڈھونگ رچاکر بھیک مانگتی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 57 سالہ بھکارن کا نام نفیسہ ہے جس کے دو بینکوں میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم دو کروڑ 80 لاکھ روپے کے برابر ہے۔
مصری پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون وہیل چیئر پر بیٹھ کر بھیک مانگا کرتی تھی اور خود کو معذور ظاہر کرتی رہی۔ تاہم بعض عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ بھیک مانگنے کے لئے معذور ہونے کا ڈھونگ رچاتی ہے۔
اقوامِ متحدہ نے 16کروڑ بچوں سے مشقت لینے کو شرمناک قرار دے دیا
بعدازاں پولیس نے ڈاکٹروں کی مدد سے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ خاتون مکمل طور پر تندرست ہے اور اسے کوئی بیماری لاحق نہیں۔ دریائے نیل کے کنارے قلوبیا شہر اور غربیا میں اس نے پانچ رہائشی عمارتیں خرید رکھی ہیں اور اکاؤنٹ میں بھی خطیر رقم رکھی ہے۔
مصری پولیس نے نفیسہ نامی بھکارن پر مقدمہ چلاکر تفتیش شروع کردی ہے۔