ایسی ویڈیو جو ہر محب وطن پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ پاکستان سے اظہار محبت کرتے ہوئے

بلاشبہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور پوری دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے اور دنیا بھر کے مسلمان بہت سے معاملات میں رہنمائی اور مدد کیلئے پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں۔

حال ہی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ایریا کراچی نے جشن آزادی کے حوالے سے ایک ایسی ویڈیو بنا کر پیش کر دی ہے جو یقیناً وطن عزیز پاکستان کے حوالے سے ہر محب وطن شہری کیلئے فخر کا عنوان قرار پائے گی۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ میں دنیا کے پچاس سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور یہ پاکستان کا واحد مدرسہ ہے، جہاں غیر ملکی طلبہ کو تعلیم کے بہترین مواقع حاصل ہیں۔

یہ سب غیر ملکی طلبہ آزاد فضا میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ پاکستان سے محبت کا جذبہ لیکر بھی اپنے وطن واپس لوٹتے ہیں اور پاکستان کا امیج بہتر بنانے کیلئے خیر سگالی سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں۔

جشن آزادی کے حوالے سے بنوریہ میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں امریکا، صومالیہ، مشرقی افریقی ملک کومورو آئر لینڈ، فلپائن، ماریشس، انڈونیشیا، قازقستان، سعودیہ عربیہ، تھائی لینڈ، جاپان، گیانا، جرمنی، کمبوڈیا، کرغیزستان، سوڈان، گنی بساؤ، نائیجر، سری لنکا سمیت دیگر ملکوں کے طلبہ کو اپنی اپنی زبانوں میں پاکستان سے اظہار محبت کرتے ہوئے  دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی طلبہ پاکستان میں اپنے قیام کی خوشگوار یادوں کو مختصر الفاظ میں بیان کرنے کے ساتھ کھل کر اس امر کا بھی اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان امن اور محبت کی سرزمین ہے اور یہاں کے باسیوں سے انہیں محبت اور احترام ہی ملا ہے، یقینا یہ ویڈیو آزادی کے اس مہینے میں ہر محب وطن کے جذبوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

Related Posts