بلی کے بعد ماں کو کندھے پر اٹھائے طواف کرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 نماز کے دوران الجزائر کے امام مسجد کے کندھے پر چڑھنے والی بلی کی ویڈیو کے بعد حرم شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں ایک شخص اپنی والدہ کو کندھے پر اٹھا کر خانہ کعبہ کا طواف کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص عمرہ ادا کرتے ہوئے اپنی ماں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر طواف کرا رہا ہے۔ اللہ کے گھر حاضر ہونے والا یہ شخص والدین سے اچھا سلوک کرنے کے اللہ کے حکم کی پیروی بھی کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ماں کو اپنے کندھوں پر عمرہ کے مناسک ادا کرانے والے اس وفادار بیٹے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ لوگوں نے اس شخص کے عمل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خانہ کعبہ کے قرب و جوار میں ایک شخص کیسے اللہ کے فرمان ’’وبالوالدین احسانا‘‘ (اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ) کی مجسم تصویر بنا ہوا ہے۔

بیٹے کے ماں کے لیے پیار اور اس سے وفاداری کے اس منظر کو دیکھ کر لوگوں نے زبردست تعریف کی ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے والدین کی تعظیم میں شاندار تبصرے کیے ہیں۔

اس بے ساختہ منظر میں اپنی ماں کو کندھوں کو اٹھا کر اللہ کے گھر کے گرد چکر لگانے والے کی خوشی قابل دید ہے جس سے اس کی اپنے ماں کے لیے گہری محبت بھی مزید واضح ہو رہی ہے۔

ویڈیو دیکھنے والوں نے اپنے تبصروں میں ماں کی قدر کرنے والے اس شخص کے لیے دعائیں کی۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ اقدام والدین کے بچوں پر کئے گئے احسانات میں سے کسی چھوٹے سے احسان کو واپس لوٹانے کی کوشش ہے۔

Related Posts