چینی بحری جہاز کی خطرناک طریقے سے امریکی شپ کا راستہ روکنے کی ویڈیو جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی بحریہ نے ایک چینی جنگی بحری جہاز کی ایک ویڈیو ریکارڈنگ نشر کر دی جو آبنائے تائیوان میں امریکی بحری جہاز ڈسٹرائر کے قریب پہنچ کر خطرناک طریقے سے اس کے سامنے سے اس طرح سے گزر رہا ہے جسے امریکی بحریہ نے “غیر محفوظ” قرار دیا ہے۔

امریکی فوج نے کہا کہ امریکی ڈسٹرائر “چنگ ہن” اور کینیڈین فریگیٹ “مونٹریال” ہفتے کے روز آبنائے تائیوان میں معمول کی نقل و حرکت کر رہے تھے جب چینی جہاز نے 137 میٹر کے فاصلے پر ڈسٹرائر کے سامنے سے اس کا راستہ کاٹ دیا۔

امریکی بحریہ کی طرف سے جاری ویڈیو میں ایک چینی جنگی بحری جہاز امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کے سامنے سے راستہ عبور کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ یہ دیکھ کر امریکی جہاز رفتار تیز کرنے پر مجبور ہو گیا تاہم چینی جہاز نے رفتار تبدیل نہیں کی۔

چینی جہاز کو انگریزی میں پیغام دیا گیا جو ریڈیو پر سنا جا سکتا ہے جس میں “نیویگیشن کی آزادی کو محدود کرنے کی کوششوں” پر وارننگ دی گئی تھی، تاہم ہوا کی وجہ سے اس جملے کا صحیح مطلب واضح نہیں ہو سکا تھا۔

چین نے اس واقعے پر امریکی تنقید پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

Related Posts