بائیس سالہ طالبہ سنگاپور کی ملکہ حسن بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنگاپور میں 22 سالہ طالبہ کیریسا یاپ نے ’مس یونیورس سنگاپور‘ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

گرینڈ فائنلز کے سوال و جواب کے راؤنڈز کے دوران ججوں کو اپنی ذہانت اور اعتماد سے متاثر کرنے کے بعد کیریسا دوسرے مقابلے کے امیدواروں سے الگ تھیں۔

کیریسا نے ججوں کے دل بھی جیت لیے جب انہوں نے ایک خوبصورت پیلے گاؤن میں ملبوس ریپ پر واک کی ۔

سنگاپور میں ملکہ حسن کے فاتح کا اعلان کیا گیا جیسے ہی ججز نے کیریسا یاپ کا نام پکارا تو ان کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا اور پورا ہال بھی تالیوں سے گونج اٹھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Carissa Yap (@ca.rissa)

مس یونیورس سنگاپور 2022 کے اختتام کے ساتھ کیریسا اب سنگاپور کی نمائندہ کے طور پر مس یونیورس 2022 کے لیے تیار ہو جائیں گی جو اگلے سال جنوری میں امریکہ میں ہونے والی ہے۔

یوون سشیریکھا اور ڈینسیا ڈیلنج نے بالترتیب پہلی اور دوسری رنر اپ کا خطاب حاصل کیا۔

دونوں خواتین کو ٹرافیاں بھی پیش کی گئیں جو ملک میں پائے جانے والے انگسانہ درختوں کی گھریلو لکڑی سے بنی ہیں۔

واضح رہے کہ مس یونیورس سنگاپور 2022 سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ کاروبار میں اپنی کلاس کی ذہین ترین طالبات میں سے ایک ہے۔

کیریسا یاپ ایک فیشن اسٹار ہونے کے علاوہ تائیکوانڈو کی بھی تربیت یافتہ ہے۔

Related Posts