پانچ اگست کوکراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ نکالا جائیگا، پی ٹی آئی رہنماء

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پانچ اگست کوکراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ نکالا جائیگا، پی ٹی آئی رہنماء
پانچ اگست کوکراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ نکالا جائیگا، پی ٹی آئی رہنماء

کراچی:پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈڑ حلیم عادل شیخ نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پچھلے سال پانچ اگست کو انڈیا نے ایک جبر، ظلم، ستم غیر آئینی، غیر اخلاقی طور پر آرٹیکل 370 کے تحت کشمیریوں سے ان کی آزادی چھین لی تھی۔

پانچ اگست 2020ع مودی سرکار کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے 365 دن مکمل ہورہے ہیں اس ایک سال میں تقریباً 13582 نہتے معصوم کشمیریوں کو مودی سرکار نے غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا 1331 کو بہمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ایک بڑے تعداد میں کشمیری نوجوان اور ایک بزرگ کو بھی شہید کیا گیا جس کی لاش پر اس کے نواسے کو بٹھا دیا گیا تھا۔

ایک ہزار سے زائد مکانات دکانات کو نظر آتش کیا گیا۔ سو سے کہیں زیادہ ہماری بہنوں کی عزتمدری کی گئیں۔ پانچ اگست کے قبضے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریبن ایک لاکھ چوالیس ہزار پانچ کشمیری بھائیوں کو بے روزگار کیا گیا یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں اب تک چھ ہزار بے نشان قبریں مل چکی ہیں جن کو ظالم انڈیان آرمی نے شہید کر کے گمنان قبروں میں دفن کیا۔ ہزاروں کشمیری مودی سرکار کی جیلوں میں قید بند ہیں۔

365 دنوں سے تعلیمی ادارے، موبائل سروس، انٹرنیٹ بند ہے پوری دنیا کو روک دیا گیا ہے کہ کہیں دنیا یہ ظلم دیکھنے نہ پہنچے، لیکن ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ انڈیا کی فوج نہیں مودی کے دہشتگرد ہیں جو کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں۔

پیلٹ گنوں سے کشمیریوں کو مسک کیا جاتا ہے۔ سلام پیش کرتے ہیں کشمیری عوام کو جو آج تک آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ودی گجرات کا قصائی ہے کشمیر میں کیا کر رہا ہے؟ کشمیری کے ساتھ ظلم ہورہا ہے پاکستان اور پاکستان کی عوام کس طرح پیچھے رہ سکتے ہیں پاکستان نے کبھی کشمیریوں کو تناہ نہیں چھوڑا ہے اس پانچ اگست کو پوری دنیا میں کشمیری یوم استحصال منا رہے ہیں۔

پاکستان کی پوری قوم اس پانچ اگست کو اپنے کپتان عمران خان کی ہدایات پر یوم استحصال کشمیر کے طور پر منائی گی۔ اس روز 22 کروڑ پاکستانی یہ پیغام دیں گے کہ اب پہلے بھی ہمارا تھا اب بھی ہمارا ہے کشمیری کو آزادی دینا پڑے گی۔

مودی کی ریاستی دہشتگردی ختم کرنا پڑے گی۔ پورے ملک میں احتجاج مظاھرے منعقد کئے جارہے ہیں صوبے سندھ میں بھی یوم استحصال میں پیچھے نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مختلف ریجن، اضلاع، تحصیل تک کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرے گی۔ ہم تمام سیاسی پارٹیوں کو ویلکم کرتے ہیں کشمیر کاز پر ایک پیج پر آجائیں اور واضح کریں پوری قوم کشیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

پانچ اگست کو صبح نو بجے کراچی تاں سکھر ٹرین مارچ نکالا جارہا ہے ٹرین مارچ میں شامل نوجوان پورے سندھ میں جہاں جہاں رکے گے گذرے گی پوری سندھ کے لوگ ویلکم کریں گے اور بھارت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کریں گے۔ جس انداز سے عمران خان نے کشمیر کا کیس یونائیٹڈ نیشنل میں اٹھا ہے کشمیر کاز کو زندہ کیا ہے۔

اب وقت دور نہیں ہے کہ کشمیر بھی پاکستان بنے گے مظفر آباد سے سرینگر تک یہ پاکستان کا جھنڈا لہرائے گا کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ پوری قوم جذبہ حب الوطنی سے پانچ اگست کو دن کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور دکھائیں گے پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے اور مودی سرکار کر کشمیر سے دوڑا کے بھگائیں گے۔

Related Posts