سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے شمالی وزیرستان میں کارروائی کی ہے جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی جس کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا سپاہی شہید
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ ملک بھر سے دہشت گردی کا صفایا کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
گزشتہ ماہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے متعلق خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے کا پہلا گھیراؤ کیا۔ تاہم دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی۔ جوابی فائرنگ سے 10 دہشتگرد مارے گئے۔
مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں بڑی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک