سوراب: کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی کے سکواڈ کی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ کی گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ”حاجیکہ” کے مقام پر پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے باعث جاں بحق و زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کمشنر قلات ڈویژن خضدار سے کوئٹہ جا رہے تھے، حادثہ سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، کمشنر قلات خود محفوظ رہے،اسکواڈ میں شامل جاں بحق اور زخمی لیویز اہلکاروں کا تعلق ضلع سوراب سے بتایا جارہا ہے۔