بھارت کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ 29 سال کی ہوگئیں۔
ممبئی کے فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والی عالیہ بھٹ کا شماربھارت کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے،2012 سے فلموں میں اداکاری کے ذریعے سے شائقین کو محفوظ کررہی ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی کامیابی کے بعد عالیہ بھٹ کی مستقبل میں آنے والی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
1)آر آر آر
عالیہ بھٹ کی فلم آر آر آر انقلاب اور گھر سے دور ایک جگہ پر رہنے کی کہانی ہے، 1920 کے بعد وہ واپس سے اپنے ملک میں برطانوی استعمار کے خلاف جنگ شروع کرنے کے لیے وطن واپس آتے ہیں، فلم میں عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن کے ساتھ جنوبی ہند کے اداکار ٹی راما راؤ جونیئر اور رام چرن شامل ہیں جبکہ فلم رواں ماہ 25 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔
2) براہماسٹرا 2022
براہماسٹرا عالیہ بھٹ کی ایک آنے والی ہندی زبان کی سُپر ہیرو فلم ہے جس کو آیان مکھرجی نے لکھا بھی ہے اور ہدایت بھی کی ہے جبکہ فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کے کرداروں میں امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ، مونی رائے اور ناگارجن اکینینی شامل ہیں۔
فلم بھارت میں 9 ستمبر 2022 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
3)ڈارلننگز
ڈارلنگز ایک آنے والی ہندی زبان کی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری جسمیت کے رین نے کی ہے اور گوری خان، عالیہ بھٹ اور گورو ورما نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم میں عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشن میتھیو نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ رواں سال سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیلی فلم ‘روپوش’ کی کامیابی کیسے منائی گئی؟ تصویری جھلکیاں
4)جی لے زرا
جی لے زرا 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کے کرداروں میں عالیہ بھٹ کے علاوہ کترینہ کیف اور پرینکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔
مذکورہ فلم کی ہدایت کاری بھارتی فلمساز زویا اختر نے کی ہے۔
5)راکی اور رانی کی پریم کہانی
راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک آنے والی ہندی زبان کی رومانوی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری کرن جوہر نے کی ہے اور اسے دھرما پروڈکشنز اور ویاکوم 18 اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم میں دھرمیندر، جیا بچن، شبانہ اعظمی، رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے اداکاری کی ہے۔
مزید برآں فلم 10 فروری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔