امریکی وزیر خارجہ کے گھر پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے دو دن سے دھرنا جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورجینیا میں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے گھر پر فلسطین کی حمایت میں مسلسل دوسرے روز بھی مظاہرہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق انٹونی بلنکن کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین نے مسلسل 2 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے ہیں جن پر غزہ میں مکمل جنگ بندی کے پیغامات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن کی رہائش گاہ کے باہر فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین سڑک سے گزرنے والے کار سواروں سے ہارن بجانے کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے یہاں دھرنا اس لیے دیا ہے تاکہ حکومت کو یہ بتا سکیں کہ امریکی عوام کو اپنے ٹیکس کے پیسوں کا 13 ہزار معصوم بچوں اور 30 ہزار سے زیادہ معصوم فلسطینی شہریوں کو قتل کرنے، اُنہیں خوفزدہ کرنے اور بے گھر کرنے کے جرم میں استعمال ہونا کسی صورت گوارا نہیں ہے۔

مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم غزہ میں  جنگ بندی ہونے تک حکومت پر اس طرح مختلف مظاہروں کے ذریعے دباؤ ڈالتے رہیں گے۔

Related Posts