تھانہ گجر پورہ کی حدود میں ہاتھ پیروں سے معذور خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس نے مثاترہ خاتون کے چچا شہباز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ملزم صداقت نامی شخص کے گھر اسکی بیمار بیوی کی تیمارداری کیلئے گیا تھا جس کے بعد ملزم متاثرہ معذور خاتون کائنات کو گھر چھوڑنے گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارت عطیات جمع کرنے کیلئے ’ماں بھارتی کے سپوت‘ ویب سائٹ شروع کرنے پر کیوں مجبور ہوا؟
واقعے کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے راستے میں موجود حویلی میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 10 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ 15 اکتوبر کو درج ہوا،7 روز گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔