عباسی شہید اسپتال، ادھورے ٹینڈر میں 2 کروڑ کے گھپلے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عباسی اسپتال میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام
عباسی اسپتال میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام

عباسی شہید اسپتال میں سفائی ستھرائی اور نگرانی کے لیے گزشتہ مالی سال کے ادھورے ٹینڈر کی رواں مالی سال میں خلاف ضابطہ منظوری کی کوشش کی گئی ہے، بجٹ میں صفائی ستھرائی کے لئے 2 کروڑ کی مختص رقم کو 4 کروڑ میں تبدیل کرنے کا گھپلا کیا گیا ہے۔ 

کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت عباسی شہید اسپتال کے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ سرسز کراچی نے گزشتہ مالی سال اپریل میں اسپتال کے ٹراما سینٹر، اولڈ بلڈنگ، ای این ٹی اور آئی وارڈ کے لیے مختص ٹینڈر جاری کیا تھا لیکن گزشتہ مالی سال میں اس ٹینڈر  کو ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

تاہم ادھورے چھوڑے گئے گزشتہ مالی سال کے ٹینڈر میں رواں مالی سال 2 کروڑ کے گھپلے کا انکشاف سامنے آیا ہے، یعنی سفائی ستھرائی کے لیے مختص رقم کو رواں مالی سال ٹینڈر میں 2 کروڑ سے 4 کروڑ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کے سندھ حکومت کو کے ایم سی کے اسپتالوں کے لیے جاری بجٹ میں عباسی شہید اسپتال میں سفائی ستھرائی کے لیے 2 کروڑ روپے کا بجٹ ہر مالی سال جاری کیا جاتا ہے، لیکن اس کے باوجود گزشتہ چند برس سے اسپتال میں سفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال ہے۔

اسپتال میں مریضوں کے ساتھ موجود تیمارداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بھی اسپتال انتظامیہ سے شکایات ہیں۔

حالیہ دنوں میں عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانا بنایا جا رہا تھا، اسی دوران گزشتہ مالی سال کے جاری ادھورے ٹینڈر کو من پسند ٹھیکیدار کو دینے کے لیے اسی سینٹر کی میونسپل کراچی سے منظوری شروع کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

Related Posts