پولیس کا نجی ٹارچر سیل پکڑا گیا، غیر قانونی حراست میں قید 3 شہری بازیاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا

عدالتی بیلف نے پولیس کے نجی ٹارچر سیل اور نجی عقوبت خانے پر چھاپا مار کر غیر قانونی حراست میں اذیت بھگتنے والے 3 افراد کو بازیاب کروا لیا۔

عدالتی بیلف کے مطابق زنجیروں میں جکڑے 3 افراد کو غیر قانونی قید میں رکھا گیا تھا۔ واقعہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں پیش آیا۔ عدالتی بیلف کی کارروائی کے دوران مغوی افراد کو بازیاب کروالیا گیا۔

کارروائی کے بعد اپنے بیان میں عدالتی بیلف نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ پولیس چوکی کوٹ نکہ نے 3 افراد کو قید کر رکھا ہے جس پر ہم نے یہاں چھاپا مارا، جس کے دوران غیر قانونی حراست میں موجود تینوں شہریوں کو بازیاب کروا لیا۔

عدالتی بیلف نے مزید بتایا کہ تینوں شہریوں کے خلاف پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں ڈالی تھی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ پولیس کوٹ نکہ کی غیر قانونی حراست سے بازیاب ہونے والے افراد کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related Posts