منیلا:طاقت ور سمندری طوفان گونی فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں پھیلنے والی تباہی میں اب تک چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں حالات انتہائی خراب ہیں۔ اب تک دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امدادی کارروائیوں میں ریسکیو اداروں کے علاوہ پولیس اور فوج مل کر حصہ لے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ٹائیفون 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ اتوار کی صبح کاتان دوآنیس کے جزیرے سے ٹکرایا۔
چند مقامات پر طوفانی جھکڑوں کی رفتار 310 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ حکام نے خبردار کیا کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں حالات انتہائی خراب ہیں۔
اب تک دس لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں پولیس اور فوج مل کر حصہ لے رہے ہیں۔