فلسطینی استاد جسے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری بھی اپنے فرض سے غافل نہ کرسکی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں ہر طرف خوف اور موت کا راج ہے۔ اسکولوں اور اسپتالوں جیسی عوامی سہولیات بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے محفوظ نہیں ہیں۔

اسرائیلی بمباری کے ایسے خوفناک ماحول میں بھی ایک بہادر فلسطینی نوجوان نے بچوں کو پڑھانے اور اپنے وطن فلسطین سے محبت کا درس دینا جاری رکھا ہوا ہے۔

رہا ہونے والی یرغمالی اسرائیلی لڑکی حماس کی محبت میں گرفتار ہوگئی

سوشل میڈیا پر انگریزی کے مقامی استاد طارق العنابی نے ایک اسکول جوغزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والوں کو پناہ دینے کے لیے مرکز میں تبدیل ہو چکا تھا، کے گودام سے کرسیاں نکالیں اور ایک کلاس روم کا منظر بنا کر بے گھر بچوں کو پڑھانا شروع کردیا۔

غزہ کی پٹی میں بسنے والے اس وقت موت کے خوف میں مبتلا ہیں، مگر طارق العنابی نے جو ایک اسکول ماسٹرہیں نے بے گھر ہونے والے فلسطینی بچوں کے لیے علم کا چراغ روشن کر رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھول جیسے معصوم بچے جن کے ہزاروں ہم عمر تباہ کن اسرائیلی بمباری میں شہید ہو چکے ہیں اپنے استاد کے گرد حلقہ بنا رکھا ہے۔

طارق العنابی غزہ کے سرحدی علاقے رفح میں قائم اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’اونروا‘ کے زیر اہتمام اسکول میں ہیں جہاں انہوں نے چندہ جمع کرکے بورڈ اور چاک خرید کی ہیں۔

اپنے پہلے سبق میں 25 سالہ معلم نے بچوں کو جو ابتدائی اور مڈل اسکول میں ہیں انگریزی میں “I love Palestine” جیسے جملے لکھنے کو کہا۔

العنابی اور ان بچوں کی زندگی اس وقت الٹ گئی جب 7 اکتوبر کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کردیا تھا۔

اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے اسکولوں کا پورا نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔ اسکولوں میں پناہ لینے والے بے بس فلسطینیوں کو بھی امان نصیب نہیں۔ قابض فوج ان پر بھی بموں کی بارش کرتی ہے۔ اس وقت غزہ کی پٹی کے تئیس لاکھ فلسطینیوں میں سترہ لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔

Related Posts