مقبوضہ القدس میں فلسطینی شہری نے پانچ اسرائیلیوں کو گاڑی سے کچل دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔ دوسری طرف اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ القدس میں لوگوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے ایک واقعہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مشتبہ کار ڈرائیور کو فوری طور پر بے اثر کردیا گیا۔
اسرائیلی ایمبولینس سروس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے پانچ افراد کا علاج کیا جارہا ہے جن میں ایک 70 سالہ شخص بھی شامل ہے۔ وہ بے ہوش ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں ایک 30 سالہ خاتون اور تین دیگر مرد بھی شامل ہیں۔
مقامی ٹیلی ویژن چینلز نے فوٹیج دکھائی جس میں یروشلم کے ایک پرہجوم بازار کے قریب جائے وقوعہ پر پولیس کی موجودگی دکھائی گئی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے اسرائیلی شہریوں کو گاڑی تلے روندنے کے واقعہ کو دہشتگردانہ حملہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

رمضان المبارک گزر گیا، باقی گیارہ مہینے کیسے گزارے جائیں؟

فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روز مغربی کنارے میں اریحان کے قریب عقبات جابر کیمپ میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان سلیمان عیاش کی شہادت کا اعلان کیا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فورسز نے ایک فوجی آپریشن کے دوران ایک “مطلوب” شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
بیان کے مطابق “آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوجیوں نے فائرنگ کی۔ اریحا کے گورنر جہاد ابو عسل نے فرانسیسی پریس ایجنسی کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ابو عیاش کی لاش اپنے پاس ہی رکھ لی ہے۔

خیال رہے اسرائیل عام طور پر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی لاشیں روک لیتا ہے اور انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے نہیں کرتا۔
سرکاری اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع کی معلومات کی بنیاد پر ایجنسی فرانس پریس کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق اس سال کے آغاز سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں کم از کم 97 فلسطینی اور 19 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک یوکرینی خاتون اور ایک اطالوی شہری بھی ہلاک ہو چکا ہے۔

Related Posts