قمر علی خان: 18 سال سے حرم شریف میں آب زمزم پلانے والا پاکستانی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرم شریف میں معتمرین اور حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش رضا کاروں میں پاکستان کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے قمر علی خان بھی ہیں جو پچھلے اٹھارا سال سے حرم شریف میں آب زمزم کے ساقی ہیں اور روزہ داروں کو متبرک پانی پیش کرنے کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قمرعلی خان نے کہا کہ روزہ داروں اور معتمرین کی خدمت بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ عمل میرے لیے نعمت سے کم نہیں۔ میں مسجد حرام میں روزہ داروں کی خدمت کرکے اطمینان قلب اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔

قمر علی خان نےمزید کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب روزہ دار زمزم کا پانی پیتے ہیں۔ خدا کے مقدس گھر میں کام کرنا اور نمازیوں اور عازمین کی مدد کرنا بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ زمزم کے پلانٹ میں 18 سال سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کام کے اوقات میں جس شفٹ میں کام کرتا ہے اس میں 650 کارکن ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں افطاری کے وقت کام کرتا ہوں۔ اللہ کے عظیم اور مقدس گھر میں کام کرکے خوشی اور راحت نصیب ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ قمر علی خان کا تعلق ضلع صوابی سے ہے اور وہ حرم شریف کی انتظامیہ میں شفٹ انچارج سُقیا زم زم (زمزم پیش کرنے کی خدمت) ہیں، وہ بہت خوش اخلاق انسان ہیں اور زائرین کو خندہ پیشانی سے زمزم پیش کرتے ہیں۔

Related Posts