سویڈن میں پاکستانی شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی جانیں بچالیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سویڈن کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران ایک پاکستانی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی افراد کو جلنے سے بچا لیا۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم سے تقریباً 350 کلو میٹر دور سند سوال نامی شہر کے رہائشی علاقہ میں واقع ایک بلڈنگ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ایک پاکستانی شہری اپارٹمنٹ میں گھس کر گھر میں موجود بچے کو عمارت سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔

بچے کی جان بچانے والے پاکستانی شہری نثار خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھے، اس دوران انہیں قریبی اپارٹمنٹ میں لگی آگ کا معلوم ہوا تو وہ فوری طور ریسکیو کرنے کے لئے آتش زدہ گھر میں گھس گیا۔

نثار نے بتایا کہ اپارٹمنٹ میں تقریباً دس سالہ غیر ملکی بچہ موجود تھا جسے فوری طور پر گھر سے باہر نکال لیا جبکہ انہوں نے ریسکیو عملے کو بروقت اطلاع دیتے ہوئے اس رہائشی عمارت میں رہائش پذیر کئی افراد کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچا لیا۔

اس دلیرانہ اور غیر معمولی عمل پر پاکستانی شہری نثار خان کی پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر غیر ملکیوں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

Related Posts