مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، تحریک عدم اعتماد 25 پی ٹی آئی ممبران کے دستخط کے ساتھ اسمبلی نے جمع کروائی گئی ہے بعدازاں آزادکشمیر کے سینئر سیاستدان سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم کے امیدوار کیلئے نامزد کیا گیا۔
وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لانے والوں میں ماجد خان، علی شان سونی اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری چھٹیاں ختم کر دیں، اُن کے احکامات کے بعد اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف ان ایکشن، سرکاری ملازمین کی عیاشی ختم، ہفتے کی دو چھٹیاں ختم کردیں