بیجنگ:چین میں گیارہ افراد میں نئے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ایسے خدشات بڑھ گئے کہ بیجنگ کو اس وبائی مرض کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائمری اسکولوں میں بچوں کی واپسی روک دی گئی ہے جب کہ کھیلوں کے تمام ایونٹس اور زیادہ لوگوں کے گروپوں کی شکل میں ریستوران وغیرہ میں جانے پر بھی عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں دارالحکومت بیجنگ میں دو اہم مارکیٹیں بھی بند کرا دی گئی ہیں اور وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ گیارہ میں سے کورونا وائرس کے سات نئے کیسز بیجنگ میں سامنے آئے ہیں، جو اس شہر میں دو ماہ بعد سامنے آنے والے پہلے واقعات ہیں۔
واضح رہے کورونا وائرس کی وباء میں دھسنے کے بعد چین نے اس سے نکلنے کے لئے سخت جدوجہد کی تھی پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔