مریم نواز اور شہباز شریف کے حلقے میں مسجد کو تالا لگ گیا، شرمناک صورتحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں ہوشربا مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا رکھے ہیں اور اس میں سب سے اذیت ناک صورتحال مہنگی ترین بجلی نے پیدا کر رکھی ہے۔

دنیا میں بھارت ایسا ملک ہے جہاں اسلامو فوبیا بد ترین شکل میں موجود ہے، جس کے نتیجے میں آئے دن انڈیا میں نہ صرف مسلمان انتہا پسندوں کے نشانے پر ہوتے ہیں بلکہ مساجد بھی بند اور گرائی جا رہی ہیں۔

انڈیا کے بعد اب اسلامی جمہوریہ پاکستان وہ دوسرا ملک بننے کا شرمناک “اعزاز” اپنے نام کرنے لگا ہے جہاں مسلمانوں کی مساجد بند کرنے کی نوبت آ رہی ہے۔

اور یہ نوبت مہنگی بجلی کے ہاتھوں آ رہی ہے۔ جی ہاں لاہور میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مسجد کو واپڈا / لیسکو کی جانب سے ایک مسجد کو مہینے کا بجلی بل اتنا زیادہ بھیج دیا گیا کہ محلے کے مقتدیوں میں اسے بھرنے کی سکت ہی نہیں رہی، جس پر امام مسجد نے مجبور ہوکر مسجد کو ہی تالا لگا دیا۔

واقعہ کیا ہے؟

یہ افسوسناک واقعہ کوٹلی غازی ہربنس پورہ لاہور کی جامع مسجد نوری کے ساتھ پیش آیا ہے اور یہ اس حلقے میں واقع ہے جہاں سے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکشن جیتے ہیں۔

مسجد کی انتظامیہ نے دکھی دل کے ساتھ بتایا کہ اس بار یعنی مئی کا بل آیا تو اس نے پوری انتظامیہ اور اہل محلہ کے سر چکرا دیے۔ لیسکو نے اس بار مسجد کو 60 ہزار سے زائد کا بل بھیج دیا ہے۔

یہ بل آنے کے بعد مسجد انتظامیہ نے اپنی جمع پونجی کھنگالی تو وہ اس سے بہت کم نکلی، انتظامیہ نے اہل محلہ سے چندے کی اپیل کی، بدترین مہنگائی کے مارے اہل محلہ بھی مل کر یہ بل پورا نہ کرسکے، جس کے بعد یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا کہ امام  مسجد نے مسجد کو ہی تالا لگا دیا۔

Related Posts