پیرس کنسرٹ میں لائیو پرفارمنس کے دوران دلجیت دوسانجھ کی طرف موبائل پھینک دیا گیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت کے گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پیرس کے دلومیناتی کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران انتہائی غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جس سے طوفان کھڑا ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گلوکار کو پیرس کنسرٹ میں اپنی دھن میں گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اسی دوران اچانک ایک مداح نے دلجیت کے ساتھ سیلفی لینے کی غرض سے اپنا موبائل فون ہی اٹھا کر اسٹیج پر پھینک دیا۔

پرفارمنس کے دوران موبائل فون جیسے ہی اسٹیج پر پہنچا تو دوسانجھ کچھ لمحوں کیلئے سہم گئے کہ ان پر کیا پھینکا گیا ہے، تاہم جب انہوں نے دیکھا کہ کسی فین نے اپنا قیمتی موبائل فون اسٹیج پر پھیکا ہے اور وہ ٹوٹ چکا ہے تو دلجیت کو فون اٹھا کر مداح کے نقصان پر پریشان ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

 

اس موقع پر غصے سے رد عمل ظاہر کرنے کے بجائے دلجیت دوسانجھ کی جانب سے کیے جانے والے شائستگی کے مظاہرے نے کروڑوں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں گھر کرلیے۔

دلجیت دوسانجھ نے اسٹیج پر پھینکے گئے فون کو اٹھاتے ہوئے اپنی ٹریڈ مارک مسکراہٹ کو لبوں پر سجایا اور فون مداح کو واپس کرتےہوئے کہ اپنا فون محفوظ رکھو، پاجی میں بھی تم سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن میرے بھائی یہ فین مومنٹ دکھانے کا صحیح طریقہ بالکل بھی نہیں ہے، آپ وعدہ کریں کہ ایسا کبھی دوبارہ نہیں کریں گے‘۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلجیت مداح کے مہنگے آئی فون کے ٹوٹنے پر افسردہ بھی ہو رہے ہیں اور اس موقع پر سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے سیلفی کی ریکویسٹ کرنے والے مداح کو اپنی جیکٹ اتار کر تحفہ کے طور پر پیش کردی جس پر مداح کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا۔

اپنی جیکٹ اتار کر مداح کی جانب پھینکتے ہوئے دلجیت مداح کو تنبیہ بھی کرتے نظر آرہے ہیں کہ ’ آئندہ کبھی کسی بھی گلوکار کے ساتھ ایسا نہیں کرنا، یہ ٹھیک بات نہیں ہے’ جس پر مداح نے ان سے وعدہ بھی کیا۔

Related Posts