کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مولانا عبدالقیوم صوفی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے ساتھ ہی جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرکے مہتمم بھی تھے۔
اسلام آباد، مارگلہ پہاڑیوں میں نایاب تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا
مقتول فجر کی نماز پڑھا کر گھر واپس آرہے تھے جب انہیں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے نشانہ بنایا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مولانا عبدالقیوم صوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔