ریلویز ہیڈکوارٹرز میں سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس، جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سعد رفیق کی زیرِِ صدارت اجلاس، جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کرنے کا فیصلہ
خواجہ سعد رفیق کی زیرِِ صدارت اجلاس، جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس میں جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر ریلوے سعد رفیق نے ہرک برج کی بحالی کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں کوئٹہ کی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نومبر سے جعفر ایکسپریس کو مچھ تک بحال کر رہے ہیں، انہوں نے مچھ سے مسافروں کو روڈ ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ پہنچانے کیلیے انتظامات کرنے کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

5 پاکستان کو یورپی تاجروں سے نئی پیشکشیں موصول ہوگئی

اس کے علاوہ 4 برس سے زیر التوا سبی ھرنائی سیکشن کی 3 ماہ میں تکمیل کا فیصلہ کیا گیا۔ اے جی ایم انفراسٹرکچر ارشدسلام خٹک کی سربراہی میں چار رکنی وفد جلد گوادر کا دورہ کر کے معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھائے گا، ریلوے پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ بہتر انداز میں کی جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کو آمدن بڑھانے کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ کمپنی کارکردگی بڑھانے کیلیے نوجوان ریلوے افسران اور مارکیٹ سے بھی پوفشنل لوگوں کی انڈکشن کی جائے۔

Related Posts