دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف اور اے سی سی کے صدر اور سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کے درمیان آج ملاقات شیڈول ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان ملاقات آئی سی سی میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر طے ہے، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو میٹنگز کا آج سے ڈربن میں آغاز ہو رہا ہے۔
ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے ایشوز کے بعد پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عہدیداران پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں گے، ملاقات میں پاکستان کی بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
جنوبی افریقا کے خلاف ہماری ہوم سیریز ایک چیلنج ہے،،ڈیانا بیگ
ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت میچز کی تعداد بڑھانے پربات ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ ایشیا کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے وینیو پر بھی بات ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی احسان مزاری نے پاکستان کے ورلڈ کپ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بات کی جبکہ پاکستان کو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔