کراچی،اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے وضو خانے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے وضو خانے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل
کراچی،اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے وضو خانے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں پیش آیا، مقتول کو وضو خانے میں سر پر گولی ماری گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ اورنگی ٹاؤن کی ضیا کالونی بلوچ گوٹھ میں مسجد کے اندر کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں نماز کی ادائیگی جاری تھی۔

مقتول کی شناخت مرسلین خان کے نام سے ہوئی اور تعلق مردان سے تھا۔پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 5 میں ڈکیتی مزاحمت کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 5 میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت 18سالہ شیری اور 20 سالہ سمیع کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کی ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک5 میں فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے نتیجے میں پیش آیا۔

ایک کارروائی میں کیماڑی پولیس نے کارروائی کے دوران بلوچستان سے کراچی منشیات لانے والے منشیات فروشوں کے گروہ کے 4 کارندے گرفتار کرلئے، ملزمان میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

صدر میں پولیس نے کارروائی کے بعد موٹر سائیکل چھینیکی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔کیماڑی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے بعد منشیات فروشی میں ملوث 3 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 29 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بلوچستان سے کراچی منشیات لیکر آرہے تھے، دوسری جانب پریڈی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان گرفتار کرلئے۔

مزید پڑھیں: طالبِ علم سے بدفعلی کا سنگین جرم، مفتی عزیز الرحمان میانوالی سے گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحے سمیت 4 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، بولٹن مارکیٹ میں واقعے ہوٹل کے کمرے سے 45 سالہ شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق متوفی 5 روز قبل حیدرآباد سے کراچی کام کے سلسلہ میں آیا تھا، جبکہ اسکی موت قدرتی طور پر ہوئی ہے۔

Related Posts