معصوم بچوں کو باندھ کر وحشیانہ تشدد کرنیوالا درندہ صفت شخص گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shabhora
معصوم بچوں کو باندھ کر وحشیانہ تشدد کرنیوالا درندہ صفت شخص گرفتار

اوکاڑہ : پولیس تھانہ شاہ بھور کے علاقہ 40 فور ایل میں انسانیت سوز واقعہ پر سفاکشخص  نے ماں سے ملنے کی ضد پر تین بھتیجوں کو کپڑے سے باندھ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔برہنہ حالت میں چیخنے چلا نے والے بچوں پر چچا نے ترس نہ کھایاتشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کا نوٹس۔!

ملزم یعقوب گرفتار پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ شاہ بھور کے علاقہ 40 فور ایل میں عباس نامی محنت کش کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی اس دوران محنت کش عباس بھی مزدوری کرنے گھر سے باہر چلا گیا۔

عباس کے تین کمسن بچوں نے چچا یعقوب سے ماں سے ملنے کی ضد شروع کر دی جس پر یعقوب نے بچوں کو کپڑے سے باندھ کر الٹا لٹکاتے ہوئے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی ۔

پولیس نے چوکی انچارج شہباز الحسن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 302/19 بجرم 342۔328۔506 ت پ درج کر کے ملزم یعقوب کو حراست میں لے لیا گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

Related Posts