پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

کراچی: ملک میں روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات سامنے آنے لگے، 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی پیٹرولیم سبسڈی پر تحفظات کے بعد قیمتوں میں کمی کو موخر کیا جاسکتا ہے اور قیمتوں کی کمی پی ڈی ایل کی مد میں استعمال ہو سکتی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اگر موجودہ ٹیکس کی شرحیں یعنی پٹرول لیوی 32.42 روپے فی لیٹر اور سیلز ٹیکس 0 فیصد برقرار رکھتی ہے تو ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 15 اکتوبر سے 11 روپے کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

موجودہ ٹیکس کی شرح کے مطابق، پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں 10.75 روپے کمی کا تخمینہ ہے۔ جس کے بعد پیٹرول تقریباً 214 روپے پر آ رہا ہے۔ اس کے برعکس، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 137پوائنٹس کی کمی

Related Posts