معروف سیاحتی مقام پر مقامی ہوٹل اور ڈرائیورز مافیا کا سیاح فیملی پر حملہ، گھیر کر مارا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو یوٹیوب

ملک کے معروف سیاحتی مقام نتھیاگلی میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مقامی افراد نے سیاح فیملی پر حملہ کر دیا، سیاح فیملی پر حملہ مقامی ڈرائیورز اور ہوٹل ملازمین کی جانب سے کیا گیا۔

نتھیا گلی پولیس کے مطابق سیاح اور مقامی ہوٹل مالکان کا پارکنگ پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد پشاور سے آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کو واپس جاتے ہوئے مقامی ٹٰیکسی ڈرائیورز اور ہوٹلز ملازمین نے گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح فیملی کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے، سیاح کی گاڑی پر پتھراؤ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آگئی۔

ڈی ایس پی کے مطابق نتھیاگلی پولیس کے حرکت میں آنے پر ہوٹل مالکان میدان میں آگئے، مقامی افراد کی جانب سے سیاح فیملی کی گاڑی پر پتھراو اور ڈنڈے مارے گئے جس کے بعد فیملی حملہ کے خوف سے بھاگنے پر مجبور ہو گئی۔

Related Posts