اسلام آباد، تھانہ ترنول کے علاقے G-16/3 سے وکیل کو اغواء کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، تھانہ ترنول کے علاقے G-16/3 سے وکیل کو اغواء کرلیا گیا
اسلام آباد، تھانہ ترنول کے علاقے G-16/3 سے وکیل کو اغواء کرلیا گیا

اسلام آباد:تھانہ ترنول کے علاقہ G-16/3 سے وکیل کو اغواء کرلیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی حماد سعید ڈار کو زبردستی گھر میں گھس کر اغوا کیا گیا۔

اسلام آباد بار نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ وکلا 4 جنوری کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، جبکہ مغوی وکیل حماد سعید ڈار کے اغوا کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مغوی وکیل حماد سعید ڈار کو رات تقریباً ڈیڑھ بجے کے بعد نا معلوم افراد ان کے گھر میں گھس کر زبردستی اغواء کرکے لے گئے تھے، پولیس مغوی کی بازیابی میں تاحال ناکام ہے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آئی جی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس مغوی وکیل کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Posts