دنیا بھر میں ڈیجیٹل کرنسی کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں تقریباََ 1 لاکھ آسٹریلوی شہری کرپٹو کرنسی کی طرف رُخ کرینگے۔
حال ہی میں آسٹریلیا میں کیے گئے ایک سروے کے ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگلے 12 مہینوں میں شہریوں کی بڑی تعداد کرپٹو کرنسی خریدے گی جس سے ملک میں کرپٹو کی کل ملکیت پانچ لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی۔
سروے میں جولائی کے شروع میں 18 سال سے زیادہ عمر کے 2,609 آسٹریلوی باشندوں سے پوچھ گچھ کی گئی، سروے کے نمونوں میں سے 548 کی شناخت کرپٹو کرنسی کے موجودہ حاملین کے طور پر کی گئی۔
روس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے سرحد پار ادائیگیوں کی منظوری دیدی گئی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں کرپٹو ملکیت میں سال بہ سال 4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو کہ 21 فیصد تک پہنچ گیا ۔
رپورٹ کے مطابق، اس تعداد میں 2023 میں مزید 10 لاکھ نئے کرپٹو مالکان کا اضافہ ہونے والا ہے، جب کہ کم از کم ایک چوتھائی آسٹریلیائی باشندے اگلے 12 مہینوں کے دوران کرپٹو خریدنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جن میں Millenials، Gen Zers، Aussie والدین، اور وہ لوگ جو کل وقتی کام کرتے ہیں وہ خریدنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔