کراچی، حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے ناظم آباد کے پل سے چھلانگ لگا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر ناظم آباد کے پل سے چھلانگ لگا دی ہے۔ واقعے کے بعد عوام کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے علاقے ناظم آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں چھلانگ لگانے والی خاتون کو کمر پر چوٹ آئی، خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چھ سالہ بھانجی پر جنسی تشدد، ماموں کیخلاف مقدمہ درج

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر حالات سے دلبرداشتہ خاتون پل سے جنگلے پر چڑھی، ادھر ادھر دیکھا، آنکھیں بند کیں  اور چھلانگ لگا دی۔ واقعہ آج صبح کے وقت ناظم آباد میں پیش آیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ پل سے گرنے پر خاتون کی کمر میں شدید چوٹ آئی۔ حکام کے مطابق خاتون کا نام کرن ہے اور وہ شادی شدہ ہیں۔شوہر کا نام ارشد ہے۔چھلانگ لگانے کے وقت لواحقین میں سے کوئی ان کے ساتھ نہیں تھا۔

ہسپتال منتقلی کے بعد خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ کراچی پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ خاتون کو ہسپتال چھیپا ایمبولینس نے پہنچایا۔ 

 

Related Posts