قاری عثمان کی قیادت میں جے یو آئی وفد کی واٹر بورڈ حکام سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کی قیادت میں وفد نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کی۔

قاری محمد عثمان نے سی او او واٹر بورڈ کو شیرشاہ، ضلع کیماڑی اور ضلع غربی میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر اسداللہ خان نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے اور کثیر آبادی والے شہر میں طلب سے تقریباً 50 فیصد پانی کم دستیابی کے باوجود شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم اور شہر کے آخری سرے اور دور دراز علاقوں تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے واٹر بورڈ تمام تر وسائل اور صلاحتیں بروئے کار لا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سویڈن میں سیکس کو کھیل کا درجہ دینے کی خبر فیک نکلی

قاری محمد عثمان نے سی او او واٹر بورڈ کو شیرشاہ ضلع کیماڑی اور ضلع غربی میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

سی او او واٹر بورڈ نے جے یو آئی رہنما کو تمام شکایات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ فراہمی و نکاسی آب کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

سی او او واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ جناح روڈ، عالمگیر روڈ، طور بابا روڈ گلی نمبر 14 اور 16 شیرشاہ کالونی یوسی 6 (سابقہ یو سی نمبر ون) میں واٹر ڈسٹریبیوشن کی نئی لائن ڈالنے کی منظوری سندھ حکومت نے دے دی ہے جس کا ٹینڈر جاری ہونے پر کام شروع ہوگا۔

اس موقع پر رہنما جے یو آئی نے واٹر بورڈ کے افسران و ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہمیں امید ہے کہ  شہریوں کے مسائل حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

سی او او واٹر بورڈ کا کہنا تھا سندھ حکومت کی خصوصی ہدایات پر واٹر بورڈ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ملاقات کے دوران واٹر بورڈ کے منصور صدیقی، حنیف بلوچ، موہن لال، غلام محمد حب جبکہ جے یو آئی کے سید اکبر شاہ ہاشمی، مفتی محمد خالد، قاضی امین الحق آزاد، مولانا عظیم اللہ عثمان، ڈاکٹر اکبر خان، مولانا حبیب رزاق، فیروز خان، عمر خان اور دیگر موجود تھے۔

Related Posts